نبی خدا حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے سالانہ دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں کرسمس کی رنگا رنگ اور پر عقیدت
تقریبات جاری ہیں اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی پھالیہ میں بھی مسیحی برادری کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لیے
کرسمس کیک کاٹا گیا۔ کیک کاٹنے کی پر وقار تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا نے کی
جبکہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ چوہدری عرفان احمد گوندل سینٹری انسپکٹر وسیم علی انجم بھی شامل تھے اس موقع پر انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور مسیحی عمائدین اور روحانی
پیشواؤں سمیت برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی آس موقع پر چیف آفیسر چوہدری عرفان گوندل کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مسیحی
برادران کو اس پر مسرت موقع دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ کرسمس کی تقریب کا اہتمام کرنا ہمارے لیے باعث
فخر ہے مسیحی برادری کی پاکستان کے لئے بے تحاشہ خدمات ہے اس موقع پر فادر بابو نوید کا کہنا تھا کہ کرسمس ایک بہت
بڑا تہوار ہے جو عالم گیر سطح پر خوشی منانے کا دن ہے پاکستان ہمارا وطن ہے یہاں پر ہمیں ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل
ہے کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کے اہتمام کرنے پر ہم شکر گزار ہیں تقریب میں ملک پاکستان کی سالمیت کے لئے خصوصی دعاکی گئی