واقعہ تھانہ صدر لالہ موسیٰ کی حدود میں پیش آیا جہاں پر فرانس پلٹ عطاء الہی نامی شہری دو ماہ قبل اپنی فیملی کے ہمراہ جارہا تھا کہ لالہ موسیٰ میں سروانی چوک کے قریب نامعلوم ملزمان ناکہ لگا کر گن پوائنٹ پر گاڑی کو روک کر لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے
جس پر پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے
جبکہ ملزم کے قبضے سے لوٹی ہوئی 15 روپے رقم بھی برآمد ہوگئی ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے،ڈکیتی میں ملوث گرفتار ملزم عمر فاروق گوجرانولہ کا رہائشی ہے دروان گرفتاری ملزم سے دیگر ساتھی ملزمان کے حوالے سے بھی تحقیقات و پوچھ گچھ کی جارہی ہیں،دروان تحقیقات مزیڈ وارداتوں کے انکشافات بھی متوقع ہیں