گجرات بار کے سالانہ الیکشن 14 جنوری 2023 کو ہوں گے 1700 سے زائد وکلاء اپنے حق رائے استعمال کریں گے
چئیرمین الیکشن بورڈ نزیر احمد مرزا ممبران الیکشن بورڈ چوہدری بلال حسین گورسی، چوہدری انصر محمود دھول، چوہدری پرویز اقبال مچھیانہ اور چوہدری ماجد بشیر واڑئچ ایڈووکیٹس کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر کی سیٹ چوہدری فیاض احمد ورائچ اور چوہدری ذکا اللہ سوہی، نائب صدر کی سیٹ پر قاضی شاہد رشید اور آغا اعجاز احمد،سیکرٹری کی سیٹ پر ملک عثمان افضل اور چوہدری عبدالرحمن، جائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر چوہدری عابد حسین ورائچ اور راجہ عثمان رضا، فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر مس مریم غضنفر ملک اور اور مس مخدوم شہزادی، ایگزیکٹو کمیٹی کی 10 نشستوں پر 11 امیدوار چوہدری زین الحسن گیگی، چوہدری سلیمان رمضان گجر، نثار احمد قادری، راجہ مظہر اقبال، محمد علی گھمن، چوہدری فہد اسلم گجر، تنویر بٹ، مس شمسہ ارشد، بلال احمد چنڈالہ، مس صبا رمضان اور طاہر حسن بٹ حصہ لے رہے ہیں
جبکہ سیکرٹری لائبریری کی سیٹ پر چوہدری جنید احمد گوندل بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں