پاکستان سپر لیگ کی معروف ترین ٹیم لاہور قلندرزلاہور کی نجی یونیورسٹی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد اپنے فیورٹ کرکٹ اسٹارز سے ملنے یونیورسٹی میں موجود تھی
دروان تقریب سٹوڈنٹس نے کرکٹرز سےدلچسپ سوالات کئے جس پر کرکٹرز کی جانب سےسٹوڈنٹس کو جوابات دیئے گئے حالیہ پاک نیوزی لینڈ میچز میں شمولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہیں آفریدی کا کہنا تھا ابھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہوں فلحال پاک نیوزی لینڈ سیریز میں واپسی مشکل ہے، فٹنس کے حوالے جلد بازی نہیں کرنا چاہتا ورنہ کہیں دبارہ ان فٹ نہ ہو جاؤں
شاہین آفریدی کا مزیدکہنا تھا کہ پی ایس ایل(PSL) کے لیے تیاری جاری ہے، ابھی 40 دن باقی ہیں انشااللہ پی ایس ایل(PSL) میں ایکشن میں دکھائی دوں گا
شادی سے متعلق سٹوڈنٹ کے سوال پر دلچسپ سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا شادی کی تیاری اچھی چل رہی ہے