پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ کا تیسرے روز کا کھیل ختم۔۔
نیوزی لینڈ کی 2 رنز کی برتری۔۔*
کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بنالیے اور پاکستان پر 2رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
کین ولیمسن اور ٹام لیتھن کی سینچری ۔
تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد کین ولیمسن 105 رنز اور اش سودی ایک رن کے ساتھ کریز پہ موجود رہے، جبکہ ٹام لیتھن 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسکے علاوہ ڈیون کووئے 92 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ ٹام بلینڈل 47 اور ڈیرل مچل 42 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے، ہینرل نکلز 22 اور مائیکل برائسویل 5 رنزبناکرآؤٹ ہوئے،
نیوزی لینڈ کی 4 وکٹیں اب بھی باقی ہیں،
پاکستان کی جانب سے اسپنر ابراراحمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے 2 اور محمد وسیم جونئیر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے پاکستان ٹیم گزشتہ روز پہلی اننگزمیں 438 رنزبناکرآؤٹ ہوئی تھی۔