گجرات(شاہد بشیر کمبوہ) تھانہ گلیانہ پولیس کی ناقص تفتیش پولیس مقابلہ میں ملوث مرکزی ملزم ابرار احمد کی ہائی کورٹ سے ضمانت منظور، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل ڈویژن بینچ نے 2 جولائی 2022 کو تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں ہونے والے اصلی پولیس مقابلہ میں ملوث مرکزی ملزم ابرار احمد سکنہ گھگھڑ کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکہ/ضمانت نامہ کے عوض منظور کرتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا اس پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا تھا جبکہ گجرات پولیس کے ASI یاسر ندیم, عادل حسینDC اور حامد فاروق کانسٹیبل بھی زخمی ہوئے تھے ملزم ابرار احمد کی اس مقدمہ میں شناخت پڑیڈ نہ ہونے کی وجہ سے ضمانت منظور ہوئی ہے جوکہ تفتیشی آفیسر کی نااہلی اور نالائقی ہے اس وقوعہ کا مقدمہ 6 نامعلوم ملزمان کے خلاف دہشت گردی، قتل، اقدام قتل سمیت 12 سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت ایس ایچ او تھانہ گلیانہ سب انسپکٹر رائے فیاض احمد کی مدعیت میں 133/22 درج ہوا تھا
گلیانہ پولیس کی نااہلی، پولیس مقابلے میں ملوث مرکزی ملزم ضمانت پررہا
Previous Articleساتویں ڈیجیٹل مردم شماری یکم فروری تا 4 مارچ تک کی جائے گی
Next Article اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی