عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال سے سرکاری ادویات چوری کر کے قریبی نجی ہسپتالوں میں فروخت کرنے والے ملزمان شکیل ،دمیل ، کاشف سرغنہ ثاقب ایکسرے ٹیکنیشن کے خلاف پولیس تھانہ سول لائن میں ایف ای آر درج۔پولیس تھانہ سول لائن نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ترجمان ہسپتال کے مطابق ایم ایس عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عابد غوری کے حکم پر ہسپتال کے سیکورٹی عملہ نے پولیس کے ہمراہ قریبی نجی ہسپتال کے تہہ خانہ سے کچھ ادوایات برآمد بھی کر لی ہیں یاد رہے مذکورہ ملزم ثاقب ایکسرے والا اسی نجی ہسپتال میں ملازم بھی ہے۔
تفتیش میں یہ بھی واضع ہوا ہے کہ سرغنہ ملزم ثاقب ایکسرے والے نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کے نام پر چند مشکوک ملازمین پر مشتمل اپنا جعلی گروپ بھی بنا رکھا ہے جو اسطرح کی کاروائیوں میں سہولت کاری کرتا ہے ۔