ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں والی شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
مساجد میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محفلیں ہورہی ہیں جبکہ مساجد میں چراغاں کیا گیا ہے۔
مساجد میں نوافل کی ادائیگی کے لیے خصوصی اجتماعات بھی ہورہے ہیں۔
معراج کی رات اللّٰہ تعالیٰ نے حضورﷺ کو معراج کا شرف بخشا اور 5 نمازوں کا تحفہ عطا کیا۔