پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور ان کے بیٹے جنید صفدر نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا۔مریم نواز اور جنید صفدر نے این اے 127 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، پارٹی قائد میاں نوازشریف اور این اے 127 سے لیگی امیدوار عطا تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس سے قبل لیگی قائد میاں نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں پولنگ کا سلسلہ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔