مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پولنگ کا دن پرامن گزرا، الیکشن عملے نے بہت عمدہ کام کیا۔
فیصل آباد میں این اے 102 سمن آباد کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد رانا ثناء اللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔
ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ 8 فروری کا دن بہت پرامن گزرا ہے، الیکشن عملے نے بہت عمدہ کام کیا۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates