انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میںسنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
بینونی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کو 180 رنز کا ہدف دیا ، جو اُس نے 49 اعشاریہ 1 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کی طرف سے ایچ ڈکسن 50 اور او پیک نے 49 کی اننگز کھیلی جبکہ ٹی کیمبل 25 کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
گرین شرٹس کے علی رضا نے 34 رنز دے کر 4 اور عرفات منہاس نے 20 رنز کے عوض 2 وکٹ اپنے نام کیے۔
اس قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کےلیے 180 رنز کا ہدف دیا، گرین شرٹس 48 اعشاریہ 5 اووز میں 179 رنز پر بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
گرین شرٹس کی طرف سے آزان اویس اور عرفات منہاس نے 52 ، 52 رنز بنائے،پاکستان ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکے تھے۔
آسٹریلوی ٹیم کی طرف سے ٹام اسٹراکر نے 24 رنز کے عوض 6 وکٹ حاصل کیے، جنہیں بہترین پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا اب تک ناقابل شکست رہی تھیں۔
اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر مسلسل پانچویں مرتبہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے اعزاز اپنے نام کیا۔