ممبئی میں ہندو انتہا پسند شیو سینا (ادھوو ٹھاکرےگروپ) کے رہنما ابھیشیک گھوشالکر کو فیس بک لائیو کےدوران قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کا ملزم لائیو ویڈیو کے دوران ابھیشیک گھوشالکر کے ساتھ موجود تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم مورس نورونہا نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔
رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ پیش آنے کے کے بعد ممبئی کے علاقے دہیسر میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔