دانیال عزیز نے این اے 75 نارووال 1 کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
ظفروال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آزاد امیدوار دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ این اے 75 کے الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے، الیکشن کے دن مجھے، میرے بیٹے اور بیوی کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے ایک روز پہلے آر او تبدیل کردیا گیا، آر او یاسین ورک کو احسن اقبال نے سی ای او ایجوکیشن تعینات کروایا تھا۔
دانیال عزیز نے سوال اٹھایا کہ 147 پریزائیڈنگ افسران کو آخری لمحے کیوں تبدیل کیا گیا؟
انکا کہنا تھا کہ رات کے 3 بجے تک مجھے برتری حاصل تھی پھر رزلٹ تبدیل ہوا، میں نے الیکشن کمیشن کو دھاندلی کی شکایت کی تو مجھے گرفتار کیا گیا۔