عام انتخابات میں جیتنے والے 3 آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدواروں کا سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا آغاز ہوگیا۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 ٹیکسلا سے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
این اے 48 سے کامیاب آزاد امیدوار راجہ خرم نواز نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹرز اور ووٹرز سے مشاورت کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا، آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔
بلوچستان کے حلقہ این اے 253 سے آزاد امیدوار میاں خان بگٹی نے بھی ایک ویڈیو بیان میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
میاں محمد خان بگٹی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، میاں محمد خان بگٹی ہرنائی، ڈیرہ بگٹی سے46 ہزار 683 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے میاں محمد خان بگٹی کو ٹیلی فون کرکے پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
میاں محمد خان بگٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شامل ہورہا ہوں، مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہیں ملا تھا، آزاد جیت کر اب شامل ہو رہا ہوں۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates