ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسر کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پیر کو فردوس عاشق اعوان کو طلب کر لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ پولیس افسر کو بھی طلب کیا گیا۔ کمیشن کے سامنے معاملہ رکھا گیا، کمیشن نے معاملے کی تفصیلات دیکھ کر دونوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے جمعرات کو پولنگ کے روز سیالکوٹ میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا، واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
پولیس نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں تھانا صدر میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق اے ایس آئی امجد نے کہا ہے کہ وہ این اے 70 سیالکوٹ میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے مجھ سے بدتمیزی کی اور تھپڑ بھی مارے۔