مبینہ انتخابی دھاندلی کے معاملے پر جے یو آئی کی اپیل پر لاڑکانہ سکھر شاہراہ کو مظاہرین نے بلاک کردیا۔
لاڑکانہ میں گوٹھ سچے بخش جاگیرانی کے مقام پر بھی جے یو آئی کے کارکنان کا دھرنا جاری ہے۔
دوسری جانب میرپورخاص میں بھی مبینہ انتخابی دھاندلی پر جے یو آئی ف کا ٹول پلازہ پر دھرنا جاری ہے۔
دھرنے کے باعث میرپورخاص، حیدرآباد ہائی وے پر ٹریفک معطل ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کر کے ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے حلقے پی بی 14 نصیرآباد ٹو میں پیپلز پارٹی کے احتجاج کو آج تیسرا روز ہے۔
نصیرآباد میں پٹ فیڈر کینال اور ڈی سی چوک پر دھرنے کے باعث سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بند ہے۔
سندھ، بلوچستان، پنجاپ اور پشاور جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر سہراب گوٹھ پر جاری دھرنا ختم کردیا جبکہ حب ریور روڈ اور قائد آباد پر دھرنا جاری ہے۔