پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ؐپر حاضری دی اور شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام بھی شیئر کردیا۔شاداب خان نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ کے نام پیغام لکھا کہ شادی کے پہلا سال کے دوران میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے تاہم آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے ہیں اور کئی لمحات کو یادگار بنایا، انہوں نے اپنی اہلیہ سے جیون ساتھی بننے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اللہ سے انہیں ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی گزارنے کی دعا بھی کی۔