اٹک کے حلقے پی پی 3 سے ہارنے والے امیدوار ملک حمید اکبر دوبارہ گنتی کی درخواست سے دستبردار ہو گئے۔
سب تک نیوز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ملک حمید اکبر نے کہا کہ دوبارہ گنتی کے لیے دی گئی درخواست سے دستبردار ہو چکا ہوں۔
مسلم لیگ ن کےامیدوار ملک حمید اکبر کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے چکروں میں نہیں پڑتا، سیاسی ورکر ہوں میدان میں لڑتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جیتنے والے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار اعجاز بخاری کو مبارکباد دیتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، میرےاور میرے محالف ووٹرز دونوں کا مشکور ہوں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار اعجاز بخاری 36897 ووٹ لے کر کامیاب اور ملک حمید اکبر 31857 ووٹ لے کر دوسرے پر رہے تھے۔