لاہور سے قومی اسمبلی کیلئے نومنتخب آزاد امیدوار وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔وسیم قادر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی اورمسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔وسیم قادرکا اس موقع پر کہنا تھا کہ حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے ن لیگ میں شامل ہو رہا ہوں۔یاد رہے وسیم قادر نے این اے121سے مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر کو شکست دی تھی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کو انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں .شور مچانے والے خیبر پختونخوا کے نتائج پر خاموش ہیں۔آپ کو پنجاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے .انتخابات کے نتائج کے حوالے سے بہت شور مچایا جا رہا ہے .انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں مگر ہم سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں ۔ ہمارے امیدوار بھی ہارے لیکن ہم نے الزامات نہیں لگائے ۔