لاہور(خصوصی نامہ نگار)سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ نیک اولاد والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے۔ والدین کے احترام پر دین اسلام نے بے حد زور دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اولاد کیلئے جنت والدہ کے پاؤں تلے رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا دنیا وی تعلیم ضروری لیکن دینی تعلیمات بے حد ضروری ہیں اس لئے اسلامی تعلیمات کو نصاب کا حصہ بنایا جائے ۔ جب تک ہم اپنے سکولوں میں پہلی جماعت سے اسلامی تعلیمات کا نفاظ یقینی نہیں بنائیں گے ہمارے بچے غیر ملکی کلچر سے متاثر ہو کر غلط راستہ اختیار کریں گے۔ پھر ہمارے پاس پچھتانے کے سواکوئی راستہ نہیں بچے گا۔