پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مسلم لیگ ن کی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں پیپلز پارٹی حکومت سازی میں مسلم لیگ ن کی مدد کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی صوبہ سندھ اور بلوچستان میں حکومت بنائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، صدر مملکت اور چاروں صوبائی گورنر کے عہدے مانگے گی۔