پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی ٹی آئی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم سے اتحاد کی منظوری دی ہے، پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کو چھوڑ کر باقی جماعتوں سے بات چیت ہو گی۔پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہم حکومت بنانے جا رہے ہیں، علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے، عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کے مطابق حکومت بنانے دی جائے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کریں گے، ترجمان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے جتنی جلدی ہو سکے کرا لیں۔