جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ سانتھا مرئی کننن المعروف سائی پلوی اور بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان کی تصاویر آن لائن لیک ہوگئیں۔
واضح رہے کہ یہ دونوں اداکار اپنی آئندہ آنے والی فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے جاپان میں ہیں۔
عامر خان پروڈکشنز کی یہ فلم جس کا ابھی کوئی عنوان نہیں ہے، اس کی شوٹنگ جاپان ساپورو اسنو فیسٹول میں کی گئی، فلم کے ہدایتکار ہچکی سے مشہور ہونے والے سدھارتھ پی ملہوترا ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سائی پلوی اپنے گھونگھریالے بال دکھاتی نظر آ رہی ہیں۔
دونوں نوجوان اداکار پرستاروں کی فرمائش پر پوز بھی دیے جبکہ فیسٹول میں موجود پرستاروں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ دیگر تصاویر آؤٹ ڈور اس وقت بنائی گئیں جب یہ بظاہر شوٹنگ پر تھے۔