بالی ووڈ کے اسٹار اداکار رنبیر کپور نے معروف بھارتی بزنس مین مکیش امبانی سے ملی نصیحت بتادی۔
ممبئی میں ایوارڈ تقریب میں اعزاز سے نوازے جانے کے بعد رنبیر کپور نے تقریر کی اور مکیش امبانی سے ملنے والی نصیحت کو شیئر کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مکیش امبانی سے ملنے والی نصیحت کے ساتھ اپنی زندگی 3 مقاصد بھی بیان کیے۔
اداکار نے کہا کہ بھارتی بزنس میں نے مجھ سے کہا تھا کہ کامیابی کو سر پر مت سوار کرلینا۔
رنبیر کپور مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کے قریبی دوستوں میں شامل ہے، جن کے ساتھ جنوری میں انہوں نے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔
اداکار جتندر سے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد رنبیر کپور نے جب نصیحت بتائی اور زندگی کے مقاصد بھی شیئر کیے تو اُس وقت پہلی صف میں مکیش امبانی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ میری زندگی کے 3 آسان مقاصد ہیں، جن میں سے پہلا عاجزی کے ساتھ زندگی بھر بامعنی کام کرنا ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ مکیش امبانی سے میں بہت زیادہ متاثر ہوں، جن کا مجھ سے کہنا تھا کہ ہمیشہ سر نیچا کرکے اپنا کام جاری رکھو، کامیابی کو اپنے سر پر مت چڑھاؤ اور نہ ہی ناکامی کو اپنے دل پر لو۔
عالیہ بھٹ سے شادی کرنے والے رنبیر کپور ایک بیٹی کے والد بھی ہیں، نے کہا کہ میں بطور ممبئی کے شہری فخر محسوس کرتا ہوں، میری زندگی کا دوسرا مقصد ایک اچھا انسان، اچھا والد اور بھائی اور دوست بننا ہے۔
اداکار نے اپنی زندگی کا تیسرا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ میں اچھا شہری اور ممبئی کا قابل فخر رہائشی بننا چاہتا ہوں۔
رنبیر کپور کی 2023ء کی بہترین فلم اینیمل رہی، جس میں بوبی دیول، انیل کپور اور رشمیکا مندانہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔