پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے اداکار و ماڈل خاقان شاہنواز نے بھنویں بنواتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
نوجوان اداکار خاقان شاہنواز سوشل میڈیا سائٹس سے شہرت حاصل کرنے کے بعد 2022ء سے باقاعدہ طور پر ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ چکے ہیں۔
خاقان شاہنواز کو 2022ء سے 2023ء تک 5 ڈراموں ’یونہی‘، کالج گیٹ‘، ’سکون‘، ’حادثہ‘ اور ’بے پناہ‘ میں دیکھا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران خاقان شاہنواز نے اعتراف کیا تھا کہ اُنہیں گوری رنگت، دراز قد اور نیلی آنکھوں کی وجہ سے بہت فائدہ ملا،آسانی سے شوبز میں کام ملنے لگا اور اُنہیں محنت نہیں کرنی پڑی۔
خاقان آج کل اپنے آنے والے نئے پروجیکٹس میں مصروف ہیں جس کے سیٹ سے اُنہوں نے اپنی نئی تصویروں سمیت ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکار نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’دوسری سلائیڈ میں نظر آنے والا شخص میں نہیں ہوں۔‘
خاقان کی اس پوسٹ پر صارفین اُنہیں تنقید کانشانہ بنا رہے ہیں جبکہ کچھ نیٹیزنز نے اُن کی اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔
بعض صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی بروز بنوانا جائز نہیں ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ مردوں کو یہ چونچلے زیب نہیں دیتے۔
کچھ صارفین نے خاقان شاہنواز پر پیار نچھاور کرتے ہوئے اُن کی بلائیں بھی لی ہیں۔