بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے بیٹی و اداکارہ ایشا دیول اور داماد بھرت تختانی کی طلاق پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے بیٹی اور سابق داماد کو طلاق کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نقصان صرف بچوں کا ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر کا کہنا ہے کہ وہ طلاق کے حوالے سے ایشا دیول کے فیصلے کی خلاف نہیں ہیں لیکن چاہتے ہیں کہ دونوں اس بارے میں دوبارہ غور کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھرت تختانی بیٹوں کی طرح ہے، میری بہت عزت کرتا ہے جبکہ ایشا دیول آنکھوں کا تارا ہے، اس لیے چاہتا ہوں کہ دونوں ہمیشہ خوش رہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ طلاق سے افسوس ہوا ہے، کوئی بھی والدین اپنے بچوں کا گھر ٹوٹتا ہوا دیکھ کر خوش نہیں ہو سکتے، اس سے سب سے زیادہ نقصان ان کے بچوں رادھیا اور میرایا کا ہوگا جو اپنےدَدیال سے بہت قریب ہیں، اس لیے ایشا اور بھرت کو چاہئے کہ وہ طلاق کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایشا اور اُن کے سابق شوہر بھرت تختانی نے ایک مشترکہ بیان میں اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔
اس بیان میں ایشا اور بھرت کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے باہمی طور پر خوش اسلوبی کے ساتھ الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی کی 2012ء میں شادی ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔