ملک کے ایوان بالا سینیٹ کا الوداعی اجلاس شروع ہوگیا،اجلاس شروع ہوتے ہی تحریک انصاف الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر سراپا احتجاج بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کا اجلاس چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدار ت جار ی ہے ،اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹرز نے احتجاج کیا اور دھاندلی الیکشن نہ منظور نہ منظور کے نعرے لگائے ۔سینیٹر سعدیہ عباسی نے سینیٹ اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 67فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ،گیس کے بل بہت زیادہ آ رہے ہیں،گیس کی قیمتوں پر اضافے پر بحث کروائی جائے۔