پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونوا میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
مجلس وحدت مسلملین (ایم ڈبلیو ایم) اور سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں بیرسٹرگوہر نے کہا یہ اقدام مخصوص نشستوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم سے معاہدہ ہوگیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور قیادت نے صبر کے ساتھ ڈٹ جانے کا مظاہرہ کیا، 2 سال تک لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کی گئی۔