بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ اتحاد سے انکار کردیا۔
اپنے بیان میں رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پرویر خٹک کی جماعت کے بارے میں کچھ افواہیں اڑائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے کوئی بھی الائنس خارج ازامکان قرار دیا تھا۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں عامر ڈوگر صاحب اور سردار لطیف کھوسہ موجود تھے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے کسی اتحاد کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں اللّٰہ کے کرم سے اپنے دم پر حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی کے نام پہ عوام کے دیے گئے مینڈیٹ اور تحریک انصاف کے نظریہ کی حفاظت کرے گی۔