سینیٹ میں جنسی زیادتی کرنے والے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا بل پیش کرنے کی تحریک مسترد کردی گئی۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے فوجداری قوانین میں ترامیم کا بل منظوری کے لیے پیش کیا۔
بل کے متن میں تحریر تھا کہ جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے۔
ایوانِ بالا نے بل پیش کرنے کی تحریک مسترد کردی، بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 14 اور مخالفت میں 24 ووٹ آئے۔
مشتاق احمد سمیت مہرتاج روغانی، کامران مرتضیٰ، مولانا فیض محمد، حافظ عبدالکریم، کامل علی آغا اور عبدالقادر نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔