قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 مانسہرہ کے بیلٹ پیپرز کی لاہور میں چھپائی کی وائرل ویڈیو پر ن لیگ کا مؤقف سامنے آگیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل ایک پلانٹڈ اسٹوری بنائی گئی کہ انار کلی کے پرنٹنگ پریس میں بیلٹ پیپر چھپ رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے سوال کیا کہ عجیب پاگل تھے وہ جو دروازے کھول کر بیلٹ پیپرز چھاپ رہے تھے اور جب یہ صحافی داخل ہوتے ہیں تو وہ سارے گھروں کو چلے جاتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سوال یہ بھی ہے کہ مانسہرہ کے بیلٹ پیپرز اتنی دور لاہور میں کیوں چھپوائیں گے؟ کہیں اور جگہ نہیں ملی، ہم اتنے کوسوں دور لاہور میں بیلٹ پیپر چھاپیں گے؟ بیلٹ پیپر چھپوانے کی ضرورت کیا ہے؟ ہم خود دوبارہ گنتی کی درخواست دے چکے ہیں۔