پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔
آغا علی نے انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال میں بیڈ پر لیٹے نظر آ رہے ہیں اور انہیں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے تیز بخار کے باوجود بھی شو مکمل کیا اور اس کے بعد سیدھا اسپتال پہنچا۔
آغا علی نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے آخر میں مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ چاہے کچھ بھی ہو میں ہمیشہ بہتر کام کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔