بالی ووڈ کی معروف فلم ’ڈان‘ کے سیکوئل میں مرکزی کردار نبھانے والے رنویر سنگھ کے مدمقابل اداکارہ کا نام سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل گزشتہ برس اگست میں ایکشن سے بھرپور سیریز ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل یعنی ڈان 3 کے لیے رنویر سنگھ کا نام سامنے آیا تھا۔
تاہم اب ہدایت کار فرحان اختر نے ڈان کی جنگلی بلی یعنی فلم میں ڈان کے مد مقابل مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ کا نام بتا دیا۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فرحان اختر نے اعلان کیا ہے کہ ڈان 3 میں مرکزی کردار اداکارہ کیارا اڈوانی نبھا رہی ہیں انہیں ڈان یونیورس میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
اداکارہ کیارا اڈوانی نے بھی ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور اس پر خوشی کا بھی اظہار کیا۔ تاہم صارفین نے ملے جلے تاثرات پیش کئے۔
خیال رہے کہ فلم ’ڈان‘ کو اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے ہدایت کاری دی تھی اور وہ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔
2006 کو ریلیز ہونے والی یہ فلم 1978 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈان‘ کی ری میک تھی جس میں پریانکا چوپڑا، ارجن رامپال، ایشا کپور، بومن ایران، پون ملہوترا، راجیش کھتر اور اوم پوری بھی شامل تھے۔
’ڈان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد فرحان اختر اور رتیشن سدھوانی نے مل کر ’ڈان 2‘ بنائی جسے باکس آفس پر کامیابی ملی۔
شاہ رخ خان بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کے بعد اپنی اگلی فلم ’جوان‘ میں نظر آئیں گے جو رواں برس 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔