روسی صدر پیوٹن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو روسی ساختہ کار بطور تحفہ دے دی۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان کو ذاتی استعمال کیلئے روسی صدر کی جانب سے بھیجی گئی کار 18 فروری کو موصول ہوئی۔
کم جونگ ان کی بہن نے روسی صدر پیوتن کو کار کا تحفہ دینے پر شکریہ کا پیغام بھجوایا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یہ تحفہ اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان خصوصی ذاتی تعلقات کا واضح مظاہرہ ہے۔
شمالی کوریا نے روسی ساختہ کار سے متعلق مزید معلومات اور اس کے بھیجنے کے طریقہ کار سے متعلق وضاحت نہیں کی۔
گزشتہ سال ستمبر میں کم اور صدر پیوٹن کی ملاقات کے بعد سے دونوں ممالک نے قریبی تعلقات استوار کیے ہیں اور تمام شعبوں میں تبادلے کو فروغ دینے کا عہد کیا ہے۔