مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی پالیسیوں اور طرز عمل سے پیدا ہونے والے قانونی مسائل پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں عوامی سماعت جاری ہے۔
اس عوامی سماعت کے دوران آج جنوبی افریقہ، الجزائر، سعودی عرب، نیدرلینڈز، بنگلہ دیش اور بیلجیئم نے اپنے بیانات ریکارڈ کرا دیے۔
یاد رہے کہ دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) اقوام متحدہ کا اہم عدالتی ادارہ ہے جو اقوام متحدہ کی مشاورتی کارروائیوں میں عوامی سماعتیں کرتی ہے۔
اس وقت بین الاقوامی عدالت انصاف، مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی پالیسیوں اور طرز عمل سے پیدا ہونے والے قانونی نتائج پر مشاورتی کارروائی میں عوامی سماعت کر رہی ہے۔