فلم بارہویں فیل کے اداکار وکرانت میسے نے 2018 میں کیے گئے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام پر معافی مانگ لی۔
وکرانت نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اپنے 2018 کے ایک ٹوئٹ کے تناظر میں میں کچھ کہنا چاہتا ہوں: ہندو مذہب کی توہین اور اس کے ماننے والوں کو دل آزاری کرنا میرا ارادہ نہیں تھا۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’مذاق میں کی گئی اس ٹوئٹ کو دیکھتا ہوں تو مجھے بھی اس میں توہین آمیز رویہ نظر آتا ہے۔‘
انکا کہنا تھا کہ انکی یہ بات کارٹون کے بغیر بھی کہی جاسکتی تھی، جو کہ اخبار میں شائع ہوا تھا۔
وکرانت نے تحریر کیا کہ ’میں اپنے اس ٹوئٹ پر ہر اس شخص سے معافی مانگتا ہوں جسے اس سے تکلیف ہوئی۔‘