بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ نے جیکی بھگنانی سے شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار جوڑی کی شادی کی تقریب ریاست گووا میں ہوئی، جہاں نئے شادی شدہ جوڑے کے اہلِ خانہ اور قریبی دستوں نے شرکت کی۔
شادی کے موقع پر دلہا دلہن عروسی جوڑے میں انتہائی دلکش دکھائی دیے، انکی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔
رکول پریت سنگھ نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے عنوان میں تحریر کیا ’اب میرے اور ہمیشہ کیلئے میرے۔‘
رکول پریت کی شادی میں اداکارہ شلپا سیٹی اور انکے شوہر راج کندرا کے علاوہ ورون دھون اور انکی اہلیہ نتاشا دلال نے بھی شرکت کی۔