اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل کے اجلاس میں ہو گا۔
سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے اعلامیے کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا۔
آج 5 بجے شام تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوں گے، جن کی جانچ پڑتال آج شام 5 بج کر 10 منٹ پر شروع ہو گی، جبکہ آج ہی شام 5 بج کر 20 منٹ پر مکمل ہو گی۔
کل پولنگ کے لیے دو پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے، کوئی بھی امیدوار رائے شماری سے قبل تحریری طور پر کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکتا ہے۔
اسپیکر کے لیے ایک امیدوار ہونے کی صورت میں پولنگ کی ضرورت نہیں ہو گی۔
اسپیکر منتخب ہونے کے بعد عہدہ سنبھالیں گے اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔