2015ء میں داعش میں شمولیت کے لیے شام جانے والی شمیمہ بیگم کے برطانیہ آنے کی راہ مسدود ہو گئی۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف اپیل مسترد ہو گئی۔
کورٹ آف اپیل نے اسپیشل امیگریشن اپیلز کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
شمیمہ بیگم 2015ء میں2 سہیلیوں کے ہمراہ استنبول کے راستے شام پہنچی تھی، شام میں قیام کے دوران شمیمہ بیگم کی داعش کے ڈچ جنگجو سے شادی ہوئی تھی۔
شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت سابق ہوم سیکریٹری نے 2019ء میں ختم کر دی تھی۔
شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت ملکی سلامتی کے خطرے کے پیشِ نظر ختم کی گئی تھی۔