پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے حمایت کی توقع رکھتے ہیں، تمام فورمز پر اپنی آواز بلند کریں گے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیے ہمیشہ پاکستان اولین ترجیح رہے گا، ہماری جدوجہد جمہوریت کےلیے جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظم و ضبط، بہتر گورننس کےلیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ رابطہ رکھنا چاہیے۔
سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ روابط جاری رکھنے چاہیے، تحریک انصاف ملکی مفاد کے لیے اٹھائے گئےاقدامات کی حمایت جاری رکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، تمام فورمز پر اپنی آواز بلند کریں گے اور عالمی برادری سے حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔