الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے علی امین گنڈاپور کو مختلف انتخابی نشان الاٹ کرنے والے ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے خلاف انکوائری روک دی ۔
ای سی پی نے 23 جنوری کو این اے 44 کے آر او کے خلاف انکوائری کمیٹی قائم کی تھی۔
انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ ای سی پی کو پیش کردی گئی، جس کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے این اے 44 کے آر او کے خلاف انکوائری بند کردی۔
الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ کر انکوائری ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔