پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ ہم عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پنجاب حکومت کا حصہ بننے سے متعلق مسلم لیگ ن اور پی پی کی قیادت فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج ناشتے پر مریم نواز اور اسحاق ڈار سے ہماری ملاقات ہوئی ہے۔
علی حیدر گیلانی نے کہا پیپلز پارٹی نے پہلی خاتون وزیر اعظم، پہلی خاتون وزیر خارجہ اور پہلی خاتون اسپیکر منتخب کروائیں۔