سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ الائنس بنتے ہیں تو پارٹیوں کے درمیان میمورینڈم پر دستخط ہوتے ہیں۔
ایک بیان میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مخصوص نشستوں کےلیے جو فہرست پی ٹی آئی نے جمع کرائی تھی وہ ہم تینوں جماعتوں کی مشترکہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب الائنس بنتے ہیں تو پارٹیوں کے درمیان میمورینڈم پر دستخط ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ قانونی دستاویز پر دستخط ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانونی طریقہ کار پورا کرنا تھا تاکہ کل کوئی شخص اس کو چیلنج نہ کر دے، سنی اتحاد کونسل میں پی ٹی آئی کے آزاد ارکان کی شمولیت چیلنج نہ ہو اس لیے قانونی طریقہ کار پورا کیا گیا۔