پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ راستہ نہیں۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ مسترد شدہ لوگ احتجاج کررہے ہیں، جن کے پورے سندھ میں 15 امیدوار تھے وہ کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یہ اسمبلی بہتر قانون سازی کرتی نظر آئے گی، اسمبلی میں جو جماعتیں ہیں یا نہیں سب سے بات کرنے کو تیار ہیں۔