بالی ووڈ اسٹار اداکار عامر خان نے طلاق کے بعد کرن راؤ سے پوچھا تھا کہ ’بطور شوہر مجھ میں کیا کمی تھی؟‘
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2005ء میں شادی اور 2021ء میں علیحدہ ہونے والے جوڑے نے جمعے کے روز ایک تقریب میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے کئی پہلوؤں پر بات چیت کی۔
اس موقع پر عامر خان نے انکشاف کیا کہ میں نے طلاق کے بعد کرن راؤ سے ایک شام پوچھا کہ ’بتاؤ بطور شوہر مجھے زندگی کے کن کن معاملات میں بہتری لانی چاہیے‘۔
اس پر بالی ووڈ اسٹار نے بتایا کہ جب میں نے زندگی میں بہتری سے متعلق ان کا فیڈبیک لینا چاہا تو مزیدار بات یہ ہے، کرن راؤ اس سوال کی تیاری کرکے بیٹھی تھی۔
عامر خان نے مزید کہا کہ کرن راؤ نے مجھ سے مسکراتے ہوئے کہا کہ لکھو، اس کے بعد باقاعدہ مجھے پوائنٹس لکھوائے گئے، جن کی تعداد 15 سے 20 تھی۔
کرن نے لکھوایا کہ آپ بہت بات کرتے ہیں، آپ کسی کو بات ہی نہیں کرنے دیتے، اپنے ہی پوائنٹ پر غصہ رہتے ہیں، 20 نکات کے بعد کہا کہ جب تم نے پوچھا ہے تو مزید لکھو۔
عامر خان کی طلاق سے متعلق گفتگو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ،ایک نے لکھا ’اے خدا، اتنا بھی میچور مت بنانا‘، دوسرے نے لکھا ’یہ لسٹ تو طلاق سے پہلے بنوانی تھی‘، تیسرے نے لکھا ’زبردست، میں اس میچورٹی اور کھلے ذہن کی گفتگو کو بہت پسند کرتا ہوں‘۔