یوکرین بھیجے گئے روسی فوجیوں کی بیگمات نے احتجاج کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں ہونے والے اس احتجاج کے دوران 2 صحافیوں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق یوکرین میں روسی جنگ کے 2 سال مکمل ہونے پر دارالحکومت ماسکو میں فوجیوں کی بیگمات نے ہفتے کو احتجاج کیا۔
ان خواتین نے مطالبہ کیا کہ ان کے شوہروں کو یوکرین کی جنگ سے واپس بلایا جائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ماہ کے شروع میں پولیس نے اسی سلسلے کے حوالے سے ہونے والے احتجاج سے تقریباً 20 رپورٹرز کو حراست میں لیا تھا اور مظاہروں کی کوریج کرنے سے خبردار کیا تھا۔