نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) تحصیل بار ایسوسی ایشن کے وکلاء راہنماء چوہدری محمد کامران اولکھ، صدر بار چوہدری ظہیر اکرم گورائیہ، جنرل سیکرٹری بار راؤ سبطین علی خان ممبران سعد صبغت اللہ سدھو، سید انضمام الحق شاہ، میاں جواد حسین، راؤ نبیل اختر اور رانا کاشف جلیل خاں نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری چوہدری قادر بخش چاہل کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وکلاء برادری نے ان پر جو بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر وہ پورا اترتے ہوئے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، کالے کوٹ کی حرمت وتکریم، سستے و فوری انصاف کی فراہمی اور وکلاء کاز کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے۔
تحصیل بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی نومنتخب جنرل سیکرٹری قادر بخش کو مبارکباد
Previous Article’’صوبہ کے عوام کی خدمت‘مسائل کا خاتمہ مریم نواز شریف کا مشن ہے‘‘
Next Article کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق