مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ چاہتی ہے کہ وزیرِ اعظم کا حلف ہونے کے بعد معاملات طے کیے جائیں، ن لیگ نے بھی وزارتوں کے لیے نام فائنل نہیں کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت میں 5 سے 6 وزارتیں چاہتی ہے۔
ایم کیو ایم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسی وزارتیں چاہتے ہیں جن سے شہریوں کے مسائل حل کر سکیں، وزارتیں دینے میں ایم کیو ایم کا ممبران کے تناسب سے زیادہ حق بنتا ہے۔
ایم کیو ایم نے شروع میں ہی وزارتوں کے نام دیے تھے، ایم کیو ایم میری ٹائم، توانائی یا پیٹرولیم اور مواصلات کی وزارت میں دلچسپی رکھتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبر، اوورسیز اور ہاؤسنگ کی وزارت بھی ایم کیو ایم چاہتی ہے۔