سندھ اسمبلی میں اب تک حلف اٹھانے والے اراکین کی تعداد 157 ہو گئی۔
پیپلز پارٹی کے نادر مگسی، نثار کھوڑو اور جام مہتاب ڈہر نے حلف نہیں اٹھایا جبکہ عبدالعزیز جونیجو کے انتقال کی وجہ سے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
جی ڈی اے کے 2 منتخب ارکان اور ایک مخصوص نشست پر خاتون نے حلف نہیں لیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر 2 خواتین اور اقلیت نشست کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔
جماعتِ اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہو سکا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اراکن کی کُل تعداد 168 ہے۔