اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں بے گھر فلسطینیوں پر بمباری کردی جس میں 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں پر حملے کیے گئے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے اسرائیلی بمباری کے سبب فلسطینی بھوک سے مر رہے ہیں۔ادھر غزہ کے الزیتون محلے میں حماس کی اسرائیلی فوج سے جھڑپیں ہوئیں، حماس نے اسرائیلی ٹینکوں کو راکٹ سے نشانہ بنایا۔
غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی اموات پر دُہرا معیار اپنانے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے مغربی رہنماؤں کو خون کے پیاسے بھیڑیے قرار دے دیا۔